آج محرم الحرام کی ۸ تاریخ ہے اور شب کا ۱ بج چکا ہیے۔ جناب حفیظ جالندھری صاحب کا مرثیہ لباس ہے پھٹا ہوا جو امام حسین سرکار کی شان میں کہا گیا پیش خدمت ہے۔ امام حسین سرکار کرب و بلا کے مقام پر اپنے پورے خاندان اور اپنے وفا دار ساتھیوں کے ساتھ مقیم ہیں۔ آپ کے صبر اور جوش و جذبہ کی کوئی مثال دنیا میں تاریخ کو کبھی آپ سے پہلے نہ مل سکی اور نا ہی آپ کے بعد کبھی مل سکی۔
سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چہرے کی رونق اور آپ جناب کی خوشی اور مسکراہٹ یزیدیوں کے ہاتھوں گرد آلود ہونے کو ہے۔ یہ وہ قربانی ہے جو مولا حسین سرکار کے نصیب میں لکھ دی گئی۔ ہائے مولا حسین آپ کے بعد کرب و بلا کبھی بھولی نہ جائے گی۔
ہائے مولا حسین آپ کے باد آپ کے خاندان کے چشم چراغ کبھی مسکرا نہ سکیں گے ، ہائے مولا حسین آپ نے ہر ظلم و ستم کے تیر کو سینے پر جھیل کر اپنے نانا اپنے بابا اپنی اماں سرکار کے دین کو تا قیامت روشن کر دیا۔ امام حسین سرکار آپ کا ہم سب پر بہت بھاری احسان ہے۔
اللہ اس اما حسین سرکار کی اس مسکراہت کا واسطہ جو انہیں تیری بارگاہ میں سجدہ شہادت کرتے ہوئے نصیب ہوئی ہمیں ایمان کی طاقت عطا فرما، اے مالک و مختار ہمیں امام حسن اور حسین سرکار کے وسیلہ سےعلم حکم اور عمل عطا فرما۔
سرکار دوعالم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، جناب بی بی فاطمہ سرکار جناب مولا علی شیر خدا اور جناب حسنین کریمین کے واسیلہ سے ہمیں اس دار فانی سے کامیاب و کامران لوٹا۔
مالک و خالق ہمیں اور ہماری اولاد کو ہم سے وابسطہ ہر ایک کرب و بلا کے اصل و اصول کی سمجھ عطا فرما۔
صلوات بر محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
صلوات بر آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
“Libas Hai Phata Hua” is very famous poetry by Mr. Hafeez Jalandhari Sahab. This Kalam is also sung by Famous Ustad Nusrat Fateh Ali Khan Sahab (NFK). Libas hai phata hua lyrics in Urdu written above for your interest and AQEEDAT with IMAM HUSSAIN SARKAR.
Table of Contents
Libas Hai Phata Hua | لباس ہے پھٹا ہوا غبار میں اٹا ہوا
Libas Hay Phata Huwa, Ghubar Mea Ata Huwa
Tmam Jism-e-Nazni, Chida Huwa, Kata Huwa
Ye Kon Zi Waqar Hay, Bala Ka Shah Sawar Hay
Keh Hay Hazar Qateloo Kay Saamnay Datta Huwa
Ye Bil-Yaqeen HUSSAIN Hay, NABI ka Noor-e-Ean Hay
لباس ہے پھٹا ہوا
غبار میں اٹا ہوا
تمام جسمِ نازنیں چھدا ہوا کٹا ہوا
یہ کون ذی وقار ہے
بلا کا شہ سوار ہے
کہ ہے ہزار قاتلوں کے سامنے ڈٹا ہوا
یہ بالیقیں حسین ہے، نبی کا نورِ عین ہے
Ye Kon Haq Parast Hay, Maey Raza-e-Mast Hay
Keh Jis Kay Samnay Koi, Buland Hay Na Past Hay
Udhar Hazar Ghaat Hay, Magar Ajeeb Baat Hay
Keh Aik Say Hazaar Ka Bhi Hoslaa Shekast Hay
Ye Bil-Yaqeen HUSSAIN Hay, NABI ka Noor-e-Ean Hay
یہ کون حق پرست ہے
مئے رضائے مست ہے
کہ جس کے سامنے کوئی بلند ہے نہ پست ہے
اُدھر ہزار گھات ہے
مگر عجیب بات ہے
کہ ایک سے ہزار کا بھی حوصلہ شکست ہے
یہ بالیقیں حسین ہے، نبی کا نورِ عین ہے
Ye Jis Ki Ek Zarb Say, Kamal-e-Fann-e-Harb Say
Kaai Shaqi Giray Huway, Taarap Rhay hen Qarb Say
Ghazab ki Teegh-e-DooSara, Keh Eak Eak War Par
Uthi Sada-e-Al Ama, Zubaany Sharq or Gharb Say
Ye Bil-Yaqeen HUSSAIN Hay, NABI ka Noor-e-Ean Hay
یہ جسکی ایک ضرب سے
کمالِ فنِ حرب سے
کئی شقی گرئے ہوئے تڑپ رہے ہیں کرب سے
غضب ہے تیغ دوسرا
کہ ایک ایک وار پر
اٹھی صدائے الاماں زبانِ شرق و غرب سے
یہ بالیقیں حسین ہے نبی کا نورِ عین ہے
Aba Bhi Taar Taar Hay, To Jism Bhi Fugar Hay
Zameen Bhi Tappi Huwe, Falaq Bhi Shola Bar Hay
Magar Ye Mard-e-Teegh Zan, Ye Saf Shikan Falak Fegan
Kamal-e-Sabr-o-Tan Dahi Say Mehw-e-Kar Zar Hay
Ye Bil-Yaqeen HUSSAIN Hay, NABI ka Noor-e-Ean Hay
عبا بھی تار تار ہے
تو جسم بھی فگار ہے
زمین بھی تپی ہوئی
فلک بھی شعلہ بار ہے
مگر یہ مردِ تیغ زن
یہ صف شکن فلک فگن
کمالِ صبر و تن دہی سے محو کارزار ہے
یہ بالیقیں حسین ہے نبی کا نورِ عین ہے
Dilawari May Fard Hay, Bara Hi Kheer Mard Hay
Keh Jis kay Dab Daby say Rang, Dushmano Ka Zard Hay
Habeb-e-Mustafa Hay Ye, Mujahid-e-Khuda Hay Ye
Jabhi to Is kay Saamnay Ye Fooj Gard Gard Hay
Ye Bil-Yaqeen HUSSAIN Hay, NABI ka Noor-e-Ean Hay
دلاوری میں فرد ہے
بڑا ہی خیر مرد ہے
کہ جسکے دبدبے سے رنگ
دشمنوں کا زرد ہے
حبیبِ مصطفی ہے یہ
مجاہدِ خدا ہے یہ
جبھی تو اس کے سامنے یہ فوج گرد گرد ہے
یہ بالیقیں حسین ہے، نبی کا نورِ عین ہے
Udhar Sipah-e-Sham Hay, Hazaar Intazam Hay
Udhar hen Dushmana-e-Dee, Idhar Faqat IMAM Hay
Magar Ajeeb Shan Hay, Ghazab ki Aan Baan Hay
Keh Jis Taraf Uthi Hay Taigh, Bs Khuda ka Nam Hay
Ye Bil-Yaqeen HUSSAIN Hay, NABI ka Noor-e-Ean Hay