Alqalam Jowhar Nastaleeq

محبان اردو کے لیے ایک اہم اطلاع القلم جوہر نستعلیق کی آٹو کرننگ اور آٹو کشیدہ آپشنز کے ساتھ تکمیل

بسم اللہ الرحمن الرحیم

آج سے کئی سال پہلے جب القلم تاج نستعلیق ریلیز کیا گیا تھا تب ہی ہمارے ایک دوست محمد دین جوہر مدیر سہ ماہی مجلہ ”جی“ کے تعاون سے نفیس نستعلیق کو بنیاد بنا کر القلم جوہر نستعلیق کی اشکال تیار کر کے مرتب کی گئیں اور یوں القلم جوہر نستعلیق کا کیریکٹر بیسڈ فونٹ تیار کیا گیا۔

بعد میں میں نے محسوس کیا کہ اسی کیریکٹر بیسڈ فانٹ کی مدد سے لگیچر جنریٹ کروائے جائیں اور فانٹ میں شامل کر کے لگیچر بیسڈ فانٹ تیار کیا جائے جو کہ فانٹ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کا باعث ہوگا چنانچہ میں نے چوبیس ہزار کے قریب لگیچرز تیار کرکے فانٹ میں شامل کر لیے۔ اب فانٹ تو تیار ہو چکا تھا لیکن کرننگ کی فراہمی ہنوز جوئے شیر لانے کے مترادف تھی۔

جب Sayed Zeeshan Asghar نے شبانہ روز محنت کے بعد اس مشکل ترین مرحلہ کو سر کرتے ہوئے جمیل نوری نستعلیق میں کامیابی سے کرننگ ڈال دی تو ایک امید پیدا ہوگئی کہ اب القلم جوہر نستعلیق کو بھی اسی طرح کی کرننگ میسر آئے گی ۔

بالآخر خدا خدا کرکے وہ دن آہی گیا جب ہمارے پر زور اصرار پر جناب سید ذیشان نے اپنا کرننگ ٹول عوامی استفادہ کے لیے ریلیز کر دیا۔ چنانچہ اس ٹول کی مدد سے اور سید ذیشان کی ذاتی راہنمائی میں بالآخر القلم جوہر نستعلیق میں آٹو کرننگ کو شامل کر لیا گیا اور اس طرح یہ فانٹ نستعلیق فانٹس کی دنیا میں ایک قابل قدر اضافہ کے طور پر آمادہ و تیار ہوا۔

میں اپنے دوستوں محمد دین جوہر مدیر سہ ماہی ﹶجی“ عبدالمجید ، Sayed Zeeshan Asghar اور عارف کریم کا شکر گزار ہوں کہ اس فانٹ کی تیاری کے تمام مراحل میں مجھے ان کی مدد و تعاون حاصل رہا۔ خاص طور پر سید ذیشان کا کہ انہوں نے خصوصا ہمارے اصرار پر اپنا کرننگ ٹول ریلیز کیا۔ اور فونٹ میں کرننگ ڈالنے میں بھی براہ راست مدد کی ان کی مدد کے بغیر یہ فانٹ مکمل نہ ہو پاتا۔

القلم جوہر نستعلیق کی کچھ خصوصیات

یہ فانٹ خاص طور پر کتابوں کے لمبے متون کی کمپوزنگ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس فانٹ کے ساتھ متن کی کمپوزنگ ہاتھ کی کتابت جیسی معلوم ہوتی ہے۔

یہ فانٹ جمیل نوری نستعلیق کے مسلسل استعمال سے پیدا ہونے والی یکسانیت اکتا جانے والے لوگوں کے لیے ذائقہ کی تبدیلی کا باعث ہوگا

یہ فانٹ ان پیج، اوپن آفس، لبرے آفس اور ان ڈیزائن جیسے تمام سافٹ ویئرز میں کا آمد ہے تاہم ان پیج کا رینڈرنگ انجن کمزور اور پرانا ہونے کی وجہ

سے اس سافٹ ویئر میں یہ فانٹ سست رفتاری سے چلے گا۔ جبکہ دیگر سافٹ ویئرز میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا

ان ڈیزائن میں اس فونٹ کے ساتھ آٹو کشیدہ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے

 

سہ ماہی مجلہ فروغ نعت کی فنڈنگ اور اشاعت کے معاملات

اس فانٹ کو سہ ماہی مجلہ ”فروغ نعت“ کی فنڈنگ کے لیے انتہائی کم قیمت پر لانچ کیا جارہا ہے جوکہ صرف مبلغ ایک ہزار روپے 1000.00 روپے فی کاپی ہے۔ اس فانٹ کی سیل سے موصول ہونے والی تمام رقم فروغ نعت کی اشاعت و ترسیل پر خرچ ہوگی لہذا احباب سے گزارس ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اس مہم میں شریک ہوں تاکہ ادارہ فروغ نعت خود کفالت کے مراحل میں داخل ہو سکے۔

القلم جوہر نستعلیق فونٹ کے حصول کے لیے رابطہ۔

0092-321-5100151فونٹ کے حصول کے لیے رابطہ نمبر یہ ہے

القلم جوہر نستعلیق کی کاپی حاصل کرنے کے لیے آ رقم کی ٹرانسفر بذریعہ ایزی پیسہ اکائونٹ، جیز کیش اکائنٹ اور بنک اکائونٹ بھی کر سکتے ہیں ان تمام اکائونٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔

سید شاکرالقادری

مدیر سہ ماہی فروغ نعت اٹک پاکستان

 

القلم جوہر نستعلیق فونٹ کے نمونے ۔

 

Facebook Page: Alqalam Jowhar Nastaleeq

Facebook Page: Shakir ul Qadree

Web Forum: Farogh-e-Naat Attock Pakistan

 

E-SyedHassan

As salam alikom I am Syed Faizan-ul-Hassan from Attock, Punjab, Pakistan. student of Computer Science having good knowledge in Web Based and Desktop Applications Development with PHP, MYSQL & VB DOT NET. This is my e-syedhassan blog to write articles, provide web service. hope you will find best and informative content on this blog.

Leave a Reply