Urdu BloggingUrdu Poetry
Sad Love Poetry in Urdu | Very Sad Poetry in Urdu

مجھے معلوم نہیں
اس کو پتہ کیسے چلے
اس کو یہ کون بتائے گا حسن
ہجر کی رات بہت بھاری ہے
اشک آنکھوں میں کھڑے رہتے ہیں
چار دیوار بھی چپ، گم سم ہے
سخت وحشت سی ہے پھر طاری ہے
“کون سی رات آن ملیے گا”
بے بسی، بیماری و لاچاری ہے
ہم کہ برباد ہوئے جاتے ہیں جس کی خاطر
مجھے معلوم نہیں
اس کو پتہ کیسے چلے
اس کو یہ کون بتائے گا حسن
سیدحسن، اٹک
05.01.2021
Sad Love Poetry in Urdu